عمران خان کا منحرف ارکان سے ملاقات کرنے سے انکار

ویب ڈیسک  اتوار 15 جنوری 2023
سیکرٹری جنرل اسد عمرکے سامنے پیش ہوکر اپنی وضاحت پیش کریں، عمران خان (فوٹو: ٹوئٹر)

سیکرٹری جنرل اسد عمرکے سامنے پیش ہوکر اپنی وضاحت پیش کریں، عمران خان (فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے منحرف سابق ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان منحرف ارکان کے حلقوں میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں جبکہ منحرف ارکان نے عمران خان سے ملاقات کرکے اپنا موقف پیش کرنے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے ملنے سے انکار کردیا۔

پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران فیصل چیمہ ،مومنہ وحید اور خرم لغاری ایوان سےغیر حاضررہے تھے، جنہیں پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تھے اور وضاحت طلب کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: اعتماد کا ووٹ؛ پی ٹی آئی نے غیرحاضر 2 اراکین کو شوکاز نوٹس بھیج دیا

عمران خان کی ہدایت کی تھی کہ پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمرکے سامنے پیش ہوکر اپنی وضاحت پیش کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔