اعتماد کا ووٹ؛ پی ٹی آئی نے غیرحاضر 2 اراکین کو شوکاز نوٹس بھیج دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 13 جنوری 2023
جنہیں آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

جنہیں آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے وقت غیر حاضر رہنے والے 2 اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا، پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے 2 اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے، جن میں مومنہ وحید اور فیصل فاروق چیمہ شامل ہیں۔

14 جنوری کو دونوں رہنما ذاتی حیثیت میں پارٹی چئیرمین عمران خان کے روبرو پیش ہوں گے، جنہیں آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ کی کامیابی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ شوکاز میں کہا گیا ہےکہ آپ نے بطور پارلیمانی رکن پی ٹی آئی کی واضح پالیسی سے انحراف کیا، واضح ہدایات کے باوجود دونوں اراکین نے انحراف کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔