پاؤلو کوئیلو بھی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نکلے

کوئیلو نے شاہ رخ کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں بالی وڈ سپر اسٹار ممبئی میں مداحوں سے ملاقات کررہے ہیں


ویب ڈیسک February 03, 2023
فوٹو: فائل

برازیل کے شہرہ آفاق ادیب پاؤلو کوئیلو بھی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نکلے اور انہوں نے اداکار کی تعریف میں ٹویٹ کی ہے۔

کوئیلو نے شاہ رخ کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں بالی وڈ سپر اسٹار ممبئی میں اپنے گھر 'منت' کے باہر اپنے مداحوں سے ملاقات کررہے ہیں۔

'الکیمسٹ' کے ناول نگار نے وڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا 'بادشاہ، لیجنڈ، دوست لیکن ان سب سے بڑھ کر ایک شاندار اداکار۔

پاؤلو کوئیلو نے ساتھ ہی بریکٹ میں لکھا کہ جو لوگ مغرب میں ان کو نہیں جانتے ہیں میں ان کو فلم 'مائے نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ آ ٹیررسٹ' تجویز کرتا ہوں۔





شاہ رخ خان نے صبح اٹھ کر کوئیلو کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میرے دوست آپ ہمیشہ مہربان رہتے ہیں۔ ہمیں جلد از جلد ملاقات کرنی چاہئے۔

برازیلین ادیب اس سے قبل بھی شاہ رخ خان کی تعریف میں ٹویٹ کرچکے ہیں اور انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ یورپ میں شاہ رخ کی مزید فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں