- نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
- کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
ملتان: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے ریٹائرمنٹ پر عمران خان کو لانے کی غلطی کا اعتراف کیا مگر صرف یہ کافی نہیں کیونکہ اب اس فتنے کو سیاست سے باہر پھینکنا ہوگا۔
ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جب سے بے فیض ہوا اُسے کچھ سمجھ نہیں آرہا، باجوہ صاحب نے ریٹائرمنٹ پر لوگوں سے کہا کہ عمران خان جیسی سنگین غلطی ہم سے ہوئی جو پاکستان کے 75 سالوں کی سب سے بڑی غلطی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ’اس غلطی کا اعتراف کافی نہیں بلکہ ملک پر لگا ہوا داغ بھی اب دھونا پڑے گا اور اس فتنے کو سیاست سے اٹھا کر باہر پھینکنا پڑے گا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ پانچ کے ٹولے نے گھڑی چور کا تجربہ کیا اور وہ زمین پر منہ کے بل گر گیا، جو پاکستان کو بھی لے کر بیٹھ گیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر جیل بھرنی ہیں تو ضمانیں منظور کرواؤ اور تحریک کا آغاز خود سے کرو، عمران خان نے صرف جیب بھرو تحریک چلائی، قوم سے جیلیں بھرنے کا کہہ کر خود بنکر میں بیٹھا ہے، ٹکر کے لوگ زمین پر بیٹھ کر بچوں کی طرح رو رہے ہیں‘۔
مریم نواز نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے ساری ذمہ داری عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل سے آگاہ ہے اور انہیں ریلیف دینے کیلیے اقدامات کی کوشش کررہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔