جوس پر ٹیکس سے 40 ارب کی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ

جوسز کمپنیاں 2 لاکھ ٹن پھل خریدتی ہیں، 10 فیصد ایکسائز ڈیوٹی سے فارمرز کی آمدن بھی متاثر ہوگی، فروٹ ایکسپورٹرز


ویب ڈیسک February 20, 2023
جوسز کمپنیاں 2 لاکھ ٹن پھل خریدتی ہیں، 10 فیصد ایکسائز ڈیوٹی سے فارمرز کی آمدن بھی متاثر ہوگی، فروٹ ایکسپورٹرز (فوٹو : فائل)

حکومت کی جانب سے جوس پر ٹیکس عائد کرنے سے 40 ارب روپے کی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر فروٹ ایکسپورٹرز نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے وزیر اعظم کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جوسز پر 10 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ فارمرز، پھلوں کے ایکسپورٹرز اور پلپ کنسٹریٹ بنانے والوں پر بوجھ بنے گا جس سے جوسز بنانے والی مقامی صنعت کی 40 ارب روپے کی سرمایہ کاری متاثر ہوگی۔

فروٹ ایکسپورٹرز نے کہا ہے کہ جوسز بنانے والی کمپنیاں 2 لاکھ ٹن پھل خریدتی ہیں، 10 فیصد ایکسائز ڈیوٹی سے فارمرز کی آمدن بھی متاثر ہوگی، جوسز سے ملنے والے محصولات میں کمی اور غیر دستاویزی کاروبار کو فروغ ملے گا، جوسز پر 10 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں