مجھے لگا میں مرگیا مگر پاکستانی فوج نے ملبے سے نکال لیا ترک نوجوان پاک فوج کا شکر گزار

ایسا لگا کہ سب کچھ ختم ہوچکا ہے مگر میں بچ گیا، بہت شکریہ پاکستانی فوج کی ریسکیو ٹیم کا جنہوں نے میری بہت مدد کی،باران


ویب ڈیسک February 20, 2023
شکریہ پاکستانی فوج کی ریسکیو ٹیم کا جنہوں نے میری بہت مدد کی، ترک نوجوان باران (فوٹو : فائل)

ترکی میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں ملنے سے نکلنے والے ایک نوجوان باران کی کہانی سامنے آئی ہے، باران نے کہا کہ مجھے لگا جیسے میں مرچکا ہوں اور سب ختم ہو چکا ہے مگر میں بچ گیا، بہت شکریہ پاکستانی فوج کی ریسکیو ٹیم کا جنہوں نے میری بہت مدد کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکیہ زلزلے میں زندہ بچ جانے والے ترکی کے نوجوان باران کی کہانی اسی کی زبانی سامنے آئی ہے جس نے پاکستان آرمی ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

زندہ بچ جانے والے نوجوان باران نے بتایا کہ ملبے میں دبے ہونے سے میں کچھ نہیں کرسکتا تھا مگر اچانک مجھے انسانی آواز آئی اور میں نے اللہ کا شکر ادا کیا، مجھے انسانی آواز آئی کہ وہ مجھے بچا لیں گے اس وقت میں بہت خوش ہوا۔

باران نے بتایا کہ پاکستانی بھائیوں نے مجھے کہا لاالہ الا اللہ تو میں نے جواب دیا محمد رسول اللہ، ہم نے تکبیر پڑھی، اس سے پہلے مجھے لگا میں یہاں ایسے ہی مر جاؤں گا، مجھے ایسے لگا جیسے میں مرچکا ہوں اور سب ختم ہو چکا ہے مگر پھر مجھے احساس ہوا کہ میں زندہ ہوں، اللہ نے میری مدد کی۔

نوجوان نے کہا کہ بہت شکریہ پاکستانی فوج کی ریسکیو ٹیم کا جنہوں نے میری بہت مدد کی، میں نے آواز لگائی اور پتھر پھینکے تو اللہ کا شکر ہے انھوں نے صحیح جگہ کھدائی کی اور میں ملبے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا، حفاظت کے پیش نظر پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیم نے مجھے اسٹریچر پر لٹادیا، ہم نے مل کر نعرہ تکبیر بلند کیا پھر ہم ایمبولینس میں پہنچ گئے جہاں مجھے ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں