میزبان علی سلیم عرف بیگم نوازش علی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

علی سلیم عرف نے بے نظیر بھٹو سے متاثر ہوکر خاتون کا روپ دھار کر ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی


ویب ڈیسک March 29, 2023
(فائل فوٹو)

بھارتی ہدایتکار نے مشہور پاکستانی میزبان علی سلیم عرف بیگم نوازش علی پر بائیوپک بنانے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایتکار دیپک پانڈے نے بیگم نوازش علی کے کردار کیلئے اداکارہ ملکہ شراوت کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

فلم ساز کا کہنا ہے کہ انہیں اس کردار کی ادائیگی کیلئے ایک مضبوط اور باصلاحیت اداکار کی تلاش ہے اس لئے وہ ملکہ شراوت کو فلم میں بیگم نوازش علی کا کردار دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ایک بولڈ خاتون ہیں اور اس کردار کو بہتر انداز میں نبھائیں گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی میزبان اور رائٹر پر بننے والی اس فلم کو فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اداکار و میزبان علی سلیم عرف بیگم نوازش علی نے بے نظیر بھٹو سے متاثر ہوکر خاتون کا روپ دھار کر ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی جس سے وہ بےحد مقبول ہوئے وہ بھارتی ریلیٹی شو بگ باس سیزن 4 کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں