- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
عمران خان نے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کردی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی۔
لاہور زمان پارک میں سینئر صحافیوں اور پی ایف یو جے کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستانی فوج میری فوج ہے اور پاکستان ہم سب کا ہے، عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل آزادانہ الیکشن ہی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے تحریک انصاف ہر آخری حد تک جائے گی، وکلاء کی تحریک میں پوری قوم ان کے ساتھ ہو گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مضبوط پاکستان کیلئے مضبوط فوج انتہائی ضروری ہے، قومی ادارے اور ان کی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں: انتخابات سےخوفزدہ ن لیگ چیف جسٹس کودھمکا رہی ہے، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ ‘ہمارے ہزاروں ساتھیوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ہے، غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے ہزاروں کارکن کہاں ہیں کسی کو علم نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے اللہ تعالیٰ نے نئی زندگی ملک کی خدمت کیلیے عطا کی ہے میں اپنی قوم اور ملک کی حقیقی آزادی سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا‘۔
عمران خان نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی اور بات چیف صرف مذاکرات الیکشن کے معاملے اور فریم ورک پر ہوں گے۔
پی ایف یو جے کے سیکریٹری رانا عظیم نے اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی بھی آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے اور آزاد عدلیہ کیلئے ہر جدوجہد کا حصہ ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔