اجے دیو گن کو اپنی 54 ویں سالگرہ پر مداحوں سے ملنا مہنگا پڑ گیا

اداکار کی نئی فلم ’بھولا‘ باکس آفس پر بہترین بزنس کررہی ہے جس میں تبو، سنجے مشرا اور دیگر اداکار بھی موجود ہیں


ویب ڈیسک April 03, 2023
(فوٹو: فائل)

بالی وڈ کے ایکشن اسٹار اجے دیو گن کو اپنی 54 ویں سالگرہ پر مداحوں سے ملنا مہنگا پڑ گیا، ایک مداح کا ہاتھ جھڑکنے پر اداکار کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

اداکار کے ذاتی فوٹوگرافر وریندر چاؤلہ کی جانب سے ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے اجے مداحوں کے ساتھ اپنے گھر کے باہر ملاقات کررہے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by @varindertchawla






اس موقع پر ایک مداح نے اداکار کا ہاتھ ان کی اجازت کے بغیر پکڑ لیا، مداح کی حرکت اجے دیو گن کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے مداح کے ہاتھ کو دور کردیا۔

سوشل میڈیا پر اداکار کے مداحوں کو یہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکار کو 'مغرور' کہہ کران کی ٹرولنگ شروع کردی ہے۔

اجے دیو گن کی نئی فلم 'بھولا' باکس آفس پر بہترین بزنس کررہی ہے، فلم میں تبو، سنجے مشرا اور دیگر اداکار بھی موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں