رمضان المبارک کا پہلا عشرہ مسجد نبوی ﷺ میں ایک کروڑ زائرین کی آمد

کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد زائرین بڑی تعداد میں ارض مقدس پہنچ رہے ہیں


ویب ڈیسک April 04, 2023
کورونا وبا کے باعث زائرین کی تعداد کو محدود کردیا گیا تھا:فوٹو:فائل

رمضان کے مبارک مہینے میں مسجد نبوی ﷺ آنے والےزائرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ سے زائد زائرین نے مسجد نبوی ﷺ میں عبادات کیں۔زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے لیے سیکڑوں رضا کار دن رات اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کورونا کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ 2 برس سے زائرین عمرہ کی تعداد کو محدود کردیا گیا تھا تاہم رواں سال کورونا کے باعث عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں دنیا بھر سے زائرین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں