بینچ پر انگلی اٹھ جائے تو جج فیصلہ نہیں کرسکتا شاہد خاقان عباسی

اعلیٰ عدلیہ کو اپنی ساکھ خود بحال کرنا ہے، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک April 04, 2023
عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اس لیے عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، شاہد خاقان عباسی:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب بینچ پر انگلی اٹھ جائے تو جج فیصلہ نہیں کرسکتا۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے اپنی ساکھ کو خود بحال کرنا ہے۔ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اس لیے عدالتوں کے سامنے پیش ہوتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عدالتیں سو موٹو تو لیتی ہیں مگر اس بات پر بھی نوٹس لیں کے کیسز کی سنوائی ہو۔ہم ہر ہفتے نیب کے کیسز میں پیش ہوتے ہیں اور یہاں کیس کوئی جانتا نہیں۔ اب تک 4 ججز تبدیل ہو چکے ہیں لیکن کیس کا فیصلہ نہیں ہورہا۔

اس سے قبل احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی اورنیب پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ملزم ڈاکٹر امان اللہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی قوانین کا معاملہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التو ا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 اپریل کو لارجر بینچ تشکیل دے رکھا ہے۔ نیب ترمیمی قوانین سے متعلق کیس کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں