دو فٹ  لمبی مونچھوں کے مالک کا عالمی ریکارڈ

پال سلوسر کے مطابق وہ گزشتہ 30 سالوں سے مونچھیں بڑھا رہے تھے اور انہوں نے اس عرصے میں کبھی اپنی مونچھیں نہیں کاٹیں


ویب ڈیسک April 05, 2023
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

امریکا کے ایک شخص نے دو فٹ اور ایک انچ تک مونچھوں کو بڑھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

جنوبی کیرولائنا کے علاقے سمر ول سے تعلق رکھنے والے پال سلوسر نے امریکی ریاست وایومنگ کے شہر کیسپر میں منعقد ہونے والی داڑھی اور موچھوں کی قومی چیمپئن شپ میں اپنی مونچھوں کی لمبائی کی پیمائش کرائی جس کو بعد ازاں گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے جمع کرا دیا گیا۔

پال سلوسر کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 30 سالوں سے اپنی مونچھیں بڑھا رہے تھے اور انہوں نے اس عرصے میں کبھی اپنی مونچھیں نہیں کاٹیں اور یہ دیکھنے کے لیے انہیں بڑھنے دیا کہ یہ کتنی لمبی ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ریاست واشنگٹن میں ایک موٹر سائیکل شو میں تھے جب کسی نے ان کو داڑھی مونچھوں کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے کہا۔ وہ اپنی مونچھوں کے حوالے سے کئی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں