نگراں حکومت کا جانے کا کوئی ارادہ نہیں لگ رہا لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔


ویب ڈیسک April 06, 2023
ہائیکورٹ نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ نگراں حکومت کا جانے کا کوئی ارادہ نہیں لگ رہا۔

جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ایل ڈی اے کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایل ڈی اے کو ماسٹر پلان 2016 کے تحت کام کرنے کی اجازت دے دی اور ہائیکورٹ نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔۔

ایل ڈی اے کے وکیل نے دلائل دیے کہ ایل ڈی اے کو ماسٹر پلان میں بین الاقوامی ماہرین کی نظر ثانی پر کوئی اعتراض نہیں، رولز کے مطابق بین الاقوامی ماہرین کی منظوری ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی دینے کی پابند ہے، گورننگ باڈی میں ممبر پنجاب اسمبلی شامل ہوتے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بظاہر لگ رہا ہے نگراں حکومت کا جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کب نگراں حکومت جارہی ہے؟

وکیل نے جواب دیا کہ یہ تو علم نہیں ہے۔

عدالت نے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لینے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں