مودی سرکار نے نصاب سے مسلمانوں کے کارنامے نکال دیے

نصاب سے گجرات مسلم کش فسادات کو بھی نکال دیا گیا


ویب ڈیسک April 07, 2023
مودی سرکار نے مسلم حکمرانوں کے کارنامے اور گجرات کے فسادات کو نصاب سے ہٹادیا؛ فوٹو فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی مسلم دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، ان کی حکومتی پالیسیوں میں اسلام مخالفت نمایاں ہے۔

ویسے تو مودی سرکار کے دورِ حکومت میں کوئی بھی اقلیت یا دیگر مذاہب کے لوگوں کی نہ تو جانیں محفوظ ہیں اور نہ ہی انھیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن مودی کی مسلم دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

اپنے تازہ اقدام میں مودی حکومت نے تدریسی نصاب میں مسلمانوں کی تاریخ مسخ کردی۔ مسلم بادشاہوں اور حکمرانوں کے کارناموں کو تاریخ، سیاست اور دیگر نصابی کتابوں سے نکال دیا۔

گجرات مسلم کش فسادات سے دنیا بھر میں ''گجرات کا قصاب'' سے شہرت حاصل کرنے والے نریندر مودی نے اپنی اس سفاکیت اور بربریت کو بھی نصابی کتب سے نکال دیا گیا۔

مسلم تنظیموں اور رہنماؤں نے نصابی کتب سے مسلمانوں کی تاریخ مسخ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار ہندواتو کو فروغ دے رہی ہیں جس کے تحت بھارت صرف ہندوؤں کا ملک ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں