آئی ایس آئی دفتر حملہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمے کا امکان

فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مرکزی ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی تیاری کی جا رہی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک May 15, 2023
(فوٹو فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے کے الزام میں آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں حساس ادارے آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے کے مرکزی ملزمان پر آرمی ایکٹ کے تحت کیس کے اندراج کا امکان ہے۔

دفتر پر حملے کا الزام پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی، فیض اللہ کموکا، صاحبزادہ حامد رضا، بلال اشرف بسرا، ڈاکٹر اسد معظم، جنید افضل ساہی، حسن ذکا خان نیازی، حاجی ایاز ترین خان اور دیگر پر ہے، جس کی بنیاد پر ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں