علی فضل کی ہالی وڈ بلاک بسٹر ’فاسٹ ٹین‘ کے انٹرنیشنل پریمیئر میں شرکت
بھارتی اداکار ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ کے علاوہ ہالی وڈ کی ’وکٹوریہ اینڈ عبدل‘ اور ’دیتھ آن دا نیل‘ میں بھی کام کر چکے ہیں
بھارتی اداکار علی فضل نے اپنی جاندار اداکاری سے نہ صرف بالی وڈ میں اپنا لوہا منوایا بلکہ وہ ہالی وڈ میں بھی اپنی شناخت بنارہے ہیں۔
اداکار نے گزشتہ روز ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن سیریز 'فاسٹ ٹین' کے انٹرنیشنل پریمیئر میں شرکت کی جو اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوا۔
علی فضل کو ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل کے ساتھ ویڈیو میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ بھارتی اداکار نے 'فاسٹ اینڈ فیوریئس سیون' سے اپنا ہالی وڈ ڈیبیو کیا تھا۔
بھارتی اداکار 'فاسٹ اینڈ فیوریئس' کے علاوہ ہالی وڈ کی 'وکٹوریہ اینڈ عبدل' اور 'دیتھ آن دا نیل' میں بھی اپنی پرفارمنس دے چکے ہیں۔
علی فضل اس وقت اپنی نئی انٹرنیشل فلم 'قندھار' کی تشہیری مہم کیلئے امریکہ جائیں گے جس میں ان کے ساتھ اداکار جیراڈ بٹلر نے کام کیا ہے جبکہ بالی وڈ میں ان کی نئی فلم 'میٹرو ان دینو' آنے والی ہے۔