بھارت میں زور دار دھماکے میں 9 افراد ہلاک

10 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے


ویب ڈیسک May 17, 2023
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھمکا؛ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زور دار دھماکا ریاست مغربی بنگال میں پٹاخے تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں ہوا۔ پٹاخے تیار کرنے والی کمپنی غیر قانونی طور پر رہائشی علاقے کی ایک عمارت میں تعمیر کی گئی تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں دھماکے کے بعد اس میں موجود پٹاخے دور دراز مقامات پر گر کر پھٹنے لگے تھے۔ پورا علاقہ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا تھا۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فیکٹری منہدم ہوگئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

فیکٹری میں کام کرنے والے 9 ملازم ہلاک ہوگئے جب کہ ملبے تلے دب کر 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں