سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم بالی وڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار
ابراہیم علی خان کی بالی وڈ میں انٹری کی خبریں کافی عرصے سے گرم تھی اور اب یہ انتظار ختم ہونے والا ہے
بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کا بھائی ابراہیم اپنے بالی وڈ ڈیبیو کیلئے تیار ہے۔
ابراہیم علی خان کی بالی وڈ میں بطور اداکار انٹری کی خبریں کافی عرصے سے گرم تھیں اور یقینی طور پر اب یہ انتظار ختم ہونے کو ہے۔
سارہ علی خان نے حال ہی میں کینز فلم فیسٹیول میں اپنا ڈیبیو کیا جہاں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر پر گفتگو کی وہیں اپنے بھائی کے حوالے سے بھی نیا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی ابراہیم علی خان نے بطور اداکار اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے جس پر مجھے اب تک یقین نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا ''جب بھی میرا بھائی شوٹنگ سے واپس گھر پر آتا تو میں اور میری والدہ اس کیلئے جذباتی ہوجاتے تھے اور ہم بھائی بہن ایک دوسرے کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں''۔
ابراہیم علی خان کی فلم کے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں لیکن بھارتی میڈیا کی کچھ رپورٹس کے مطابق اس کا نام 'سرزمین' ہے اور یہ ایک ملیالم فلم کا ری میک ہے۔