دھرمندر کا سلمان خان کے ’چلبل‘ پانڈے کردار سے متعلق دلچسپ انکشاف
87 سالہ اداکار اپنی اگلی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئیں گے جسے کرن جوہر نے بنایا ہے
بالی وڈ کے معروف سینئر اداکار دھرمیندر نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کا 'دبنگ' کردار ان کی 1975 کی فلم سے متاثر تھا۔
ٹویٹر پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے دھرمیندر نے بتایا کہ خود سلمان خان ان کے سامنے یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ 'چلبل پانڈے' کا کردار فلم 'پراتگیہ' میں ان کے پولیس کردار سے متاثر تھا۔
اسی کی دہائی میں بننے والی فلم 'پرتگیہ' میں دھرمیندر نے ایک پولیس والے کا کردار ادا کیا تھا جس میں وہ اپنے والدین کی موت کا بدلہ لیتے ہیں۔
دھرمیندر کی فلم میں ہیما مالینی اور اجیت نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے اور فلم کو متعدد مزاحیہ مناظر کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔
87 سالہ اداکار اپنی اگلی فلم 'روکی اور رانی کی پریم کہانی' میں نظر آئیں گے جسے کرن جوہر نے بنایا ہے اور وہ رواں برس جولائی میں ریلیز کی جائے گی۔