سوشانت سنگھ شوبز انڈسٹری کی سیاست کو نہیں سمجھ سکا منوج باجپائی

سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو اپنے اپارٹمنٹ میں مردے پائے گئے تھے


ویب ڈیسک May 22, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت شوبز انڈسٹری کی سیاست کو سمجھ نہیں سکے تھے۔

اپنی نئی فلم 'صرف ایک بندہ کافی ہے' کی تشہیری مہم کے دوران منوج باجپائی نے بالی وڈ انڈسٹری میں پھیلی اقربا پروری اور گندی سیاست پر بھی اظہار خیالات کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ سوشانت سنگھ ایک پاک روح تھا، ہم دونوں میں ایک مضبوط رشتہ تھا اور ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

منوج باجپائی نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں سیاست ہمیشہ ہوتی ہے لیکن وہ اس وقت ناقابل برداشت ہوجاتی ہے جب آپ کو کامیابیاں ملیں۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو اپنے اپارٹمنٹ میں مردے پائے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں