بالی وڈ اسٹار سنیل شیٹھی کو ’انڈرورلڈ‘ سے دھمکیاں ملنے کا انکشاف

واضح رہے کہ اداکار آخری مرتبہ ایکشن تھرلر ویب سیریز ’ہنٹر : ٹوٹے گا نہیں، توڑے گا‘ میں نظر آئے تھے


ویب ڈیسک May 28, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور اداکار سنیل شیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں نوے کی دہائی میں 'انڈر ورلڈ' سے فون پر دھمکیاں ملتی تھیں اور انہوں نے اسے ذاتی طور ڈیل کیا۔

ایک تازہ پوڈکاسٹ میں اداکار نے شوبز ستاروں کو ممبئی انڈرورلڈ کی طرف سے دھمکی آمیز فون کالز آنے پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اکثر ممبئی انڈرورلڈ کی طرف سے ان کو فون پر دھمکیاں ملتی تھیں جس پر وہ بھڑک جاتے اور جواب میں سخت زبان استعمال کرتے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں پولیس نے سمجھایا کہ وہ سخت زبان میں جواب نہ دیں ورنہ انڈر ورلڈ والے ناراض ہوجائیں گے اور وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

سنیل شیٹھی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فیملی کو کبھی اس کے متعلق نہیں بتایا کہ وہ کس قسم کے حالات کا سامنا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار آخری مرتبہ ایکشن تھرلر ویب سیریز 'ہنٹر : ٹوٹے گا نہیں، توڑے گا' میں نظر آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں