مداح کو سیلفی سے روکنے پر سنجے دت تنقید کا نشانہ بن گئے

نوجوان پرستار کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین ’ منا بھائی‘ پر تنقید کررہے ہیں


ویب ڈیسک June 02, 2023
فوٹو: فائل

حالیہ دنوں میں بالی وڈ کے کئی فلمی ستارے اپنے مداحوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنے ہیں۔ اس فہرست میں اب بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار سنجے دت کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

' منا بھائی ایم بی بی ایس' سے کامیڈی کو ایک نیا رخ دینے والے سپراسٹار کو ممبئی ایئرپورٹ پر سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے پرستار کو نظرانداز کرنے پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

سنجے دت کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایئرپورٹ سے باہر آرہے ہیں، اسی دوران ایک نوجوان ان کے قریب آکر سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے مگر' سنجوبابا' اس کا ہاتھ ایک طرف ہٹاکر اپنی کار کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔

بالی وڈ اسٹار کےا س رویے پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کررہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ فلمی ستاروں کی اہمیت ان کے چاہنےو الوں ہی کی وجہ سے ہوتی ہےا ور انہیں ان کا خیال کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں