’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کاجول کی جگہ ایشوریہ کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا کرن جوہر کا انکشاف
کاجول کی اس وقت نئی شادی ہوئی تھی اور وہ اپنی خاندانی زندگی کا آغاز کرنا چاہتی تھیں، بھارتی فلمساز
بھارتی فلمساز کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بلاک بسٹر فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' میں مرکزی کردار کیلئے کاجول کے بجائے ایشوریہ رائے کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔
ایک انٹرویو میں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں کاجول اس پروجیکٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوگی اس لئے انہوں نے ایشوریہ رائے کو متوقع امیدوار کی صورت میں نظر میں رکھا ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کاجول کی اس وقت نئی شادی ہوئی تھی اور وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہتی تھیں اسی لئے ایشوریہ رائے سے رابطہ کا فیصلہ کیا گیا۔
کرن جوہر نے مزید بتایا جب وہ کاجول سے ملنے اسٹوڈیو گئے اور انہیں یقین تھا کہ اداکارہ فلم کرنے سے انکار کردیں اور وہ ان کو آنسو بہاتا چھوڑ کر آجائیں گے لیکن انہیں حیرانی ہوئی کہ کاجول وہ فلم کرنا چاہتی تھیں۔
فلمساز کے مطابق جب کاجول نے فلم کیلئے ہامی بھر لی تو پھر انہیں ایشوریہ سے رابطہ کرنے کی کوئی ضرروت نہیں تھی۔