مالک نے کتے کی سالگرہ پر اُس کیلیے 57 لاکھ کا گھر بنوادیاویڈیو وائرل

گھر میں آرام دہ بستر کے ساتھ مکمل بیڈ روم، ٹی وی لاؤنج اور پلے ایریا بھی ہے


ویب ڈیسک June 04, 2023
کتے کے گھر میں بیڈ رو، ، ٹی وی لاؤنج اور پلے ایریا بھی ہے؛ فوٹو: ویڈیو گریب

آدمی نے اپنے کتے کے لیے اس کی سال گرہ پر 57 لاکھ روپے کا گھر بنادیا جس میں ایک بیڈ روم، ٹی وی لاؤنج اور عقبی حصہ بھی ہے۔

یوٹیوب پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں کتے کے مالک نے اس کی سالگرہ کے پر ایک گھر تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا اور دوست کی مدد سے اپنے منصوبے کو مکمل کیا۔

گھر کی تعمیر سے سالگرہ والے دن کتے کو نئے گھر میں منتقل کرنے اور سالگرہ کے جشن تک کے تمام مناظر اس ویڈیو میں شامل ہیں۔

کتے کا مالک کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اس کے پاس ایک کتا تھا جسے وہ بہت پسند کرتا تھا اور پھر وہ بیمار ہوکر فوت ہوگیا جس کے بعد میں اداس رہنے لگا تھا۔ میری ایک دوست نے مجھے ایک کتا دیا۔

کتے کی پہلی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے میں نے 20 ہزار ڈالر کا ایک ایسا گھر بنانے کا فیصلہ کیا جس میں بیڈ روم ، ٹی وی لاؤنج اور عقب میں پلے ایریا بھی ہو۔

اپنے دوست سے یہ آئیڈیا شیئر کیا اور ہم دونوں نے مل کر یہ سنگ میل عبور کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں