وزارت پارلیمانی امور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی

ویب ڈیسک  بدھ 9 اگست 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزارت پارلیمانی امور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کوارسال کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج بھیج دوں گا، وزیراعظم

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اسمبلی کی تحلیل سے متعلق سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی 15ویں قومی اسمبلی آج تحلیل کردی جائے گی

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں تاریخ کا خانہ خالی چھوڑا گیا ہے۔ اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ اور وقت کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔