جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کے مضبوط امیدوار بن گئے

ویب ڈیسک  بدھ 9 اگست 2023
سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس جائیں گے (فوٹو: فائل)

سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس جائیں گے (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔

ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں کہ ان کا نام نگراں وزیراعظم کے لیے منظور کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزارت پارلیمانی امور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔ وہ اس وقت نگراں وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزارت پارلیمانی امور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی

 

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نگراں وزیراعظم کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں حتمی مشاورت کریں گے اور اپوزیشن کی جانب سے 3 نام شیئر کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی 15ویں قومی اسمبلی آج تحلیل کردی جائے گی

واضح رہے کہ جلیل عباس جیلانی پاکستانی سفارت کار ہیں جو امریکا میں پاکستانی سفیر رہے ہیں جب کہ اس سے پہلے وہ مارچ 2012ء سے دسمبر 2013ء تک سیکرٹری خارجہ کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔