ایشیاکپ؛ سری لنکن ٹیم کے 2 کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 اگست 2023
لنکن ٹائیگرز کی ٹیم 31 اگست اپنی ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی (فوٹو: فائل)

لنکن ٹائیگرز کی ٹیم 31 اگست اپنی ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی (فوٹو: فائل)

ایشیاکپ کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئین سری لنکا کی ٹیم میں 2 کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ایشیاکپ کے آغاز سے صرف 5 روز قبل بڑا دھچکا لگا ہے، لنکن ٹائیگرز کے دو اہم بلےباز کوشل پریرا اور اویشکا فرنینڈو کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

حال ہی میں ختم ہوئی لنکن پریمئر لیگ (ایل پی ایل) فاسٹ باؤلر دوشامنتھا چمیرا کا کندھے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے جبکہ لیگ اسپنر وانندو ہسرنگا کم از کم دو میچز سے محروم رہ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران کا ایشیاکپ میں دورہ پاکستان کا امکان

سری لنکن ٹیم ایشیاکپ میں اپنی مہم کا آغاز 31 اگست کو پالے کیلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ اپنا دوسرا گروپ میچ 5 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاکستان کے پاس فتح کا اچھا موقع ہوگا، راشد لطیف

واضح رہے کہ ایشیاکپ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا، جس میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔