طالبہ کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے مجرم کو قید و جرمانے کی سزا
مجرم طالبہ کوہراساں اور بلیک میل کرتا تھا، 4 سال قید، 20 لاکھ جرمانے کے ساتھ 2 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا
طالبہ کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے مجرم کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک کے روبرو طالبہ کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم عامر عباس پر جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے 4 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔ مجرم طالبہ کو ہراساں اور بلیک میل کرتا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم کو 2 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔