عراق میں ٹریفک حادثہ 16 زائرین جاں بحق

مرنے والوں میں سے زیادہ تر ایران سے آئے ہوئے تھے


ویب ڈیسک September 02, 2023
[فائل-فوٹو]

شمالی عراق میں ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں زیادہ تر ایرانی زائرین تھے.

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں لاکھوں لوگ اربعین کے لیے مقدس شہر میں جمع ہو رہے تھے جو دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے۔

ریاستی خبر رساں ایجنسی آئی این اے نے صلاح الدین صوبے میں ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر خالد برہان کی جانب سے مرنے والوں کی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دُجیل اور سامرا شہروں کے درمیان 2 منی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں 16 زائرین جاں بحق اور کم از کم 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

خالد برہان نے حادثے کی تفصیل سے آگاہ نہیں کیا تاہم مرنے والوں میں سے زیادہ تر ایران سے آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں