عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز نے بھارت میں ہونے والے جی-20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
اسپین کے صدر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا ہے۔ جی-20 سمٹ سمیت تمام سفری سرگرمیاں منسوخ کردیں۔
Esta tarde he dado positivo en COVID y no podré viajar a Nueva Delhi para asistir a la Cumbre del G-20.
— Pedro Sánchez (@sanchezcastejon) September 7, 2023
Me encuentro bien.
España estará magníficamente representada por la vicepresidenta primera y ministra de Asuntos Económicos y el ministro de Exteriores, UE y Cooperación.
صدر پیڈرو سانچیز نے مزید لکھا کہ میری طبیعت کافی بہتر ہے اور کوئی خطرے کی بات نہیں لیکن میں بھارت نہیں جا سکوں گا۔ خود کو قرنطینہ کرلیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں تاہم کورونا کی وجہ سے بھارت نہیں جا سکوں گا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب اسپین کے صدر کی جگہ نائب صدر اور وزیرِ خارجہ بھارت آئیں گے۔
یاد رہے کہ چین اور روس کے صدور پہلے ہی جی-20 سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے انکار کرچکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔