پشاور 10 کروڑ تاوان کیلیے اغوا کیا گیا ٹرانسپورٹر سمیت ساتھی بازیاب

تھانہ سربند پولیس نے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان مغویوں کی زنجیروں میں جکڑی تصاویر اور ویڈیو بھیجتے رہے


ویب ڈیسک September 18, 2023
(فوٹو : فائل)

پشاور میں پولیس نے 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے ٹرانسپورٹ تاجر سمیت دو افراد کو بازیاب کراتے ہوئے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 6 ستمبر کو امان اللہ نامی شخص نے تھانہ سربند میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ نامعلوم مسلح موٹرکار سوار اغوا کاروں نے سید گل اور حکیم عرف سہیل کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر اغوا کرلیا بعد ازاں دونوں مغویوں کی بازیابی کے عو ض 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا جبکہ روزانہ کی بنیاد پر زنجیروں میں جکڑے مغویوں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی موصول ہورہی ہیں۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور اور ایس ایس پی آپریشن کاشف آفتاب عباسی کی ہدایت پر ایس پی کینٹ وقاص رفیق کی نگرانی میں ڈی ایس پی پشتخرہ شیر افضل خان اور ایس ایچ او سربند کلیم خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

ٹیم نے جدید سائنسی خطوط اور انٹیلی جنس کی بنیاد خیبر پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کھنڈرنما گھر میں زنجیروں میں جکڑے دونوں مغویوں کو باحفاظت بازیاب کراکر اغواء کار گروہ کے سرغنہ جمشید ولد مینہ وال سکنہ کوکی خیل ضلع خیبر کو گرفتا کرلیا، مغویوں میں ایک ٹرانسپورٹ تاجر بھی شامل ہے۔

سرغنہ نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کردی۔ نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے ایس پی کینٹ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے