- کراچی: مکان کی کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد
- آئرش پلیئرز سے الجھنا سکندر رضا کو مہنگا پڑگیا، 2 میچزسے معطل
- پی ایس ایل9؛ فرنچائزز کے اعتراضات کے باوجود 4 سینٹرز فائنل
- واٹس ایپ کا جلد ہی وائس نوٹ کے متعلق فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- لائبریری سے لی گئی کتاب 119 سال بعد لوٹا دی گئی
- آٹزم کا علاج کرنے والے انجیکشن کے حوالے سے اہم پیشرفت
- اسلام آباد میں ڈی جی کسٹمز کا موبائل چھین لیا گیا
- بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج
- 190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے
- کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان
- نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
- چلاس میں بس پر فائرنگ، بچوں اور شوہر کو بچانے والی خاتون علاج کیلئے کراچی منتقل
- سارا انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، مقتولہ کے والدہ عدالت میں رُو دیے
- کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے؟ سراج الحق
- جونیئر ہاکی ورلڈکپ؛ پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- کراچی: ماحولیاتی تحفظ کیلئے اماراتی قونصلیٹ میں ماہانہ 10 ہزار پلاسٹک بوتلوں کا استعمال بند
- ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا
- بلے کے نشان کے بغیر الیکشن ہوئے تو مزید کشیدگی پھیلے گی، تحریک انصاف
- کراچی میں لاپتہ ہونے والے 16 سالہ ٹک ٹاکر کی ’تشدد زدہ‘ لاش برآمد
- امریکا میں انتہائی نایاب سفید مگرمچھ کی پیدائش
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛ بھارتی میڈیا کی کینیڈا کو ایٹمی حملے کی دھمکی

بھارتی میڈیا پر انتہا پسند تجزیہ کار نے کینیڈا کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دیدی، فوٹو: فائل
بھارتی میڈیا پر بی جے پی کے حمایتی اور انتہا پسند ہندو پروفیسر نے براہ راست نشریات میں کینیڈا کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دیکر نام نہاد سیکولر اسٹیٹ اور امن پسند ملک ہونے کا دعویٰ خود ہی جھوٹا ثابت کردیا۔
کینیڈا نے جب سے ہردیپ قتل کیس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کیے اور بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا ہے۔ بھارت کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ اپنا دفاع کیسے کرے۔
اس کے لیے ناکام سفارت کاری کے باعث مایوس مودی نے بھارتی میڈیا کو ٹاسک دیدیا جو انتہا پسندی، منہ زوری اور جھوٹ پھیلانے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔
بھارتی میڈیا کس طرح اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے ہیں اور معصوم شہریوں کو ورغلا کر تشدد پر اکساتے ہیں اس کی مثالیں خود بھارتی میڈیا پر پیش ہونے والے عقل و دلیل سے عاری اور انتہا پسندانہ نظریات کے پرچاری ٹاک شوز میں سامنے آتی رہتی ہیں۔
ایسے ہی ایک ٹاک شو میں بھارت کے دنیا میں جنگ و جدل کے عزائم اُس وقت بے نقاب ہوگئے جب کپل کمار نامی تجزیہ کار نے کینیڈا کے ہردیپ سنگھ کے قتل میں را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کا جواب دینے کے بجائے الٹا ایٹمی جنگ کی دھمکی دیدی۔
بھارتی میڈیا نے سفارتی آداب اور صحافتی اصولوں کو روندتے ہوئے اس انتہا پسندانہ دھمکی کو براہ راست نشر ہونے دیا۔ جس سے بھارت کی جارحیت پسندی کھل کر سامنے آگئی۔
یاد رہے کہ یہ وہی کپل کمار ہیں جو اپنی مسلم دشمنی کے لیے شہرت رکھتے ہیں اور اقلیتوں کے خلاف معصوم ہندو شہریوں کو بھڑکانے کا کام کرتے رہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔