- قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک
- نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے
- عماد اور عامر پاکستان کیلئے کھیلنا نہیں چاہتے تھے، ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم
- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
دیس بدیس کے کھانے

فوٹو : فائل
سارہ عمر
چکن سینڈوچز
اجزا:
چکن بوٹی (آدھا کلو)
مکھن (ایک پیکٹ)
پودینہ (ایک گٹھی) باریک کاٹ لیں
ڈبل روٹی( ایک عدد)
پیاز (دو عدد) لچھے میں کاٹ لیں
لیموں( دو عدد)
ہری مرچ (چار عدد) باریک کاٹ لیں
تازہ گرم دودھ (آدھی پیالی)
کُٹی ہوئی کالی مرچ (ایک چائے کا چمچا )
ادرک کا آمیزہ (ایک کھانے کا چمچا)
تندوری مسالا (دو کھانے کے چمچے)
تیل (دو کھانے کے چمچے)
فریش کریم (تین کھانے کے چمچے)
مایونیز (حسب ضرورت)
نمک (حسب ذائقہ)
ترکیب:
گول کٹی ہوئی پیاز دھو کر نمک کے پانی میں دو منٹ کے لیے ڈال کر نکالیں، پھر ان میں لیموں کا رس، نمک، باریک کترا ہوا پودینہ اور باریک کتری ہوئی ہری مرچیں شامل کر دیں۔ اس کے بعد چکن بوٹی میں ادرک کا آمیزہ اور نمک لگا کر ہلکا سا کچل لیں، پھر تندوری مسالا، فریش کریم اور کُٹی ہوئی کالی مرچ ملا کر پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے چکن فرائی کریں۔ جب پانی خشک ہو جائے، تو چکن کو ٹھنڈا کر کے باریک ٹکڑے کریں۔ اب الگ پیالے میں مایونیز اور مکھن ملائیں، پھر گرم دودھ شامل کر کے تین منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک ایک توس پر پہلے مایونیز اور مکھن لگائیں اور چکن پھیلاکر رکھیں۔ اب تیار کی ہوئی تھوڑی سی پیاز ڈال کر اوپر دوسرا توس رکھیں اور کنارے کاٹ دیں۔ درمیان میں سے اس کے دو ٹکڑے کر کے مزے دار سینڈوچ تیار ہیں۔
ویجیٹیبل چاؤمن
اجزا:
بند گوبھی (ایک عدد) باریک کاٹ لیں
شملہ مرچ (دوعدد) باریک کاٹ لیں
گاجر (دوعدد) باریک کتری ہوئی
بین اسپروٹس (ایک پیالی) صاف کر لیں
ہری پیاز (دو گٹھی) باریک کاٹ لیں
نوڈلز (آدھا پیکٹ)
تیل (پانچ کھانے کے چمچے)
پیاز (ایک عدد) باریک کاٹ لیں
ادرک لہسن کا آمیزہ (ایک چائے کا چمچا)
سویا سوس (دوکھانے کے چمچے)
سفید سرکہ (دوکھانے کے چمچے)
نمک (حسب ذائقہ)
ہری مرچ (چھے عدد) لمبی باریک کاٹ لیں
چلی سوس (دوکھانے کے چمچے)
کُٹی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)
چکن کیوب (ایک عدد)
تل کا تیل (ایک چائے کا چمچا)
چکن کیوب والا میدہ (ایک کھانے کا چمچا)
ترکیب:
ایک دیگچی میں پانی گرم کر کے اس میں نوڈلز اور دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر ابالیں۔ جب نوڈلز گل جائیں تو پانی نتھار لیں۔ اب نوڈلز کو ٹھنڈے پانی سے دھو کر ذراسی چکنائی دوبارہ ملائیں۔ پھر ایک کڑاہی میں تین کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے پیاز ہلکی گلابی کر لیں۔ اب اس میں ادرک، لہسن کا آمیزہ ڈال کر ہلکا سا تل لیں۔ اور بند گوبھی، شملہ مرچ، گاجر، سویا سوس، سفید سرکہ، نمک اور ہری مرچ شامل کر کے دو منٹ بھون لیں۔ پھر نوڈلز ڈالیں اس کے بعد چلی سوس، لال مرچ، چکن کیوب اور نمک ڈال کر جلدی جلدی اچھی طرح ملائیں اور تل کا تیل ڈال دیں۔ اب اوپر سے بین اسپروٹس اور ہری پیاز کے پتے ڈال کر گرم گرم نوش کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔