کیا ’جوان‘ کا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے ڈائریکٹر ایٹلی کی وضاحت سامنے آگئی

فلم میں مختلف سیاسی موضوعات موجود ہیں لیکن یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ اسے کس تناظر میں دیکھتے ہیں، ایٹلی


ویب ڈیسک October 06, 2023
فوٹو ؛ فائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر میگا تھرلر 'جوان' جس طرح باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے وہیں اسے سیاسی طور ملک میں مخالفت کا بھی سامنا ہے۔

فلم میں مختلف سیاسی مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے اور لوگوں میں یہ تاثر بن رہا ہے کہ فلم بھارتی اسٹبلشمنٹ کے خلاف بنائی گئی ہے۔

'جوان' کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کسی سیاسی جماعت یا اسٹبلشمنٹ کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ عام آدمی کے جذبات کا اظہار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ فلم میں مختلف سیاسی موضوعات موجود ہیں لیکن یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ اسے کس تناظر میں دیکھتے ہیں۔

ایٹلی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ کس کو ووٹ دینا ہے اور کیسے ووٹ دینا ہے اور انہوں نے فلم میں صرف اس ذمہ داری کو دکھانے کی کوشش کی ہے۔

ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی کوچ اپنے اسٹوڈنٹ کو گول کرنے کا طریقہ سکھائے تو وہ صرف ایک میچ کیلئے نہیں ہوتا بلکہ پوری زندگی کا سبق ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں