دوران ڈکیتی 2 بہنوں کا ریپ کرنے والے 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی، ڈی پی او شیخو پورہ


ویب ڈیسک October 12, 2023
ملزمان ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے:فوٹو:فائل

شیخوپورہ میں ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں سے زیادتی کرنے والے 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی او شیخو پورہ زاہد نواز کے مطابق سرگودھا شیخوپورہ بائی پاس پر پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی۔ پولیس نے حملہ آوروں کا گھیراؤ کرلیا۔ زیر حراست ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرتے تھے اور اس طرح کے متعدد واقعات میں ملزمان کی شناخت ہوئی ہے اور ڈی این اے بھی میچ ہوئے ہیں۔ملزمان نے ایک ماہ قبل ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کا ریپ کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں