سعودی عرب میں افغان شہریوں سے 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹ برآمد

یہ جعلی پاسپورٹ مبینہ طور پر افغان شہریوں نے پاکستان میں متعدد پاسپورٹ مراکز کے ذریعے حاصل کیے تھے


ویب ڈیسک October 13, 2023
—فائل فوٹو

سعودی عرب میں افغان شہریوں سے 12 ہزار سے زائد پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے جانے کے بعد قومی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

اس حوالے سے سعودی عرب کے حکام نے انکشاف کیا کہ انہوں نے افغان شہریوں سے 12,000 سے زائد پاکستانی پاسپورٹ کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاض میں حکام نے اسلام آباد کو معاملے سے آگاہ کر دیا ہے جس سے قومی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ یہ جعلی پاسپورٹ مبینہ طور پر افغان شہریوں نے پاکستان میں متعدد پاسپورٹ مراکز کے ذریعے حاصل کیے تھے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے معاملے کی چھان بین کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی ہے۔وزارت داخلہ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور حساس اداروں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے مینڈیٹ میں جعلی پاسپورٹ کے اجرا میں ملوث افراد کی شناخت اور ملوث افراد کی فہرست مرتب کرنا شامل ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ان افراد کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔ مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب پاکستان میں موجود تمام غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کو 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں