ایم ڈی کیٹ میں نقل کرنے والے طلبہ پر 2 سال کی پابندی عائد

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے 219 طلبہ پر 2 سال کے لیے ایم ڈی کیٹ دینے پر پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا


ویب ڈیسک October 18, 2023
(فوٹو : فائل)

ایم ڈی کیٹ میں نقل کرنے والے طلبہ پر 2 سال کے لیے امتحان دینے پر پابندی عائد کردی گئی۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے طلبہ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 219 طلبہ پر 2 سال کے لیے ایم ڈی کیٹ دینے پر پابندی عائد ہوگی۔



ایم ڈی کیٹ گزشتہ ماہ 10 ستمبر کو منعقد ہوا تھا، جس میں مختلف مراکز میں طلبہ بلیوٹوتھ ڈیوائسز اور دیگر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ بڑے پیمانے پر نقل کے کیسز سامنے آنے پر خیبرپختونخوا کابینہ نے ٹیسٹ کو منسوخ کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں