لاہور پولیس نے سابق شوہر سے 7لاکھ روپے نکلوا کر خاتون کو دلوا دیے

سابق شوہر نے 7 لاکھ روپے ادھار لیے تھے جو واپس دینے سے صاف انکاری تھا


ویب ڈیسک October 18, 2023
فوٹو : لاہور پولیس

ڈیفنس سی پولیس نے کاررواٸی کرتے ہوئے سابق شوہر حبیب خاں سے 07 لاکھ روپے نکلوا کر واپس خاتون ثمینہ مظہر کو دلوا دیے۔

ڈیفنس سی پولیس نے پاکستانی اوورسیز ثمینہ مظہر کی درخواست پر فوری ایکشن لیا۔

سابق شوہر حبیب خاں نے خاتون ثمینہ مظہر سے 07 لاکھ روپے ادھار لیے تھے جو واپس دینے سے صاف انکاری تھا۔

ایس ایچ او ڈیفنس سی نصراللہ چھٹہ نے کہا کہ پاکستانی ارورسیز خاتون ثمینہ مظہر نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعاٸیں دیں۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں