ورلڈ کپ حریم شاہ کا قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق سوال

اس سے قبل پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا


ویب ڈیسک October 21, 2023
حریم شاہ کا آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی شکست پر ردعملـ فوٹو ویب دیسک

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی دوسری شکست کے بعد ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق سوال کرلیا۔

گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئی تھیں جہاں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 45.3 اوورز میں 305 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں میچ کینگروز نے 62 رنز سے جیت لیا۔

اس شکست کے بعد شائقین کرکٹ قومی ٹیم پر شدید غصہ ہیں اور کپتان بابر اعظم سمیت سلیکشن کمیٹی کو شکست کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

ایسے میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ "اور ہم ایک اور میچ ہار گئے ہیں"۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1715410452199636993

حریم شاہ نے شائقین کرکٹ سے سوال کیا کہ "آپ کے خیال میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کا زمے دار کون ہے؟"

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بھارتی شائقین نامناسب پوسٹرز کے ذریعے پاکستان کا مذاق اڑانے لگے

ٹک ٹاکر کے سوال پر ایک صارف نے کہا کہ "کل کے میچ میں بابراعظم کا جلدی آؤٹ ہونا میچ ہارنے کی وجہ بنی ہے سب کو پتا ہے بابر سپین پر اوٹ ہو جاتا ہے پھر اس کو جلدی کرنے کی کیا ضرورت تھی"۔



کاشف ملک نامی صارف نے کہا کہ "ناقص سلیکشن، ناتجربہ کاری، ماڈرن کرکٹ سے دوری اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی شکست کی وجہ بنی"۔

https://twitter.com/Infodeskk/status/1715416667096814022

کائنات نامی صارف نے کہا کہ "آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی شکست کی وجہ میڈل آرڈر بیٹنگ تھی"۔



حریم شاہ کے سوال پر زیادہ تر صارفین نے کپتان بابر اعظم اور ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور باؤلنگ کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔







واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اب دوسری شکست کے بعد قومی ٹیم نے شائقین کو شدید مایوس کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں