اسٹاربکس کے سابق ملازم کا کمپنی سے انتقام لینے کا انوکھا انداز

بہت سے لوگوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اب وہ اپنے پسندیدہ اسٹاربکس ڈرنکس گھر پر ہی بنا سکیں گے


ویب ڈیسک October 23, 2023
[فائل-فوٹو]

مشروبات کے حوالے سے اسٹاربکس پوری دنیا میں ایک بڑا برانڈ ہے اور مختلف قسم کے مزیدار مشروبات پیش کرتا ہے، حال ہی میں ایک سابق ملازم نے انتقاماً اسٹار بکس کی مشروبات کی تراکیب شیئر کردیں جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئیں۔

مغربی میڈیا کے مطابق ایک برطرف ملازم نے سوشل میڈیا پر اسٹار بکس سے انتقام لیتے ہوئے اس کی ہر ڈرنک کی ترکیب لیک کردی۔ لیک شدہ مینو کی تصاویر میں درست پیمائش، شربت کی اقسام اور برف کا تناسب شامل ہیں جو اسٹار بکس کی طرح مشروبات بنانے کے لیے مرحلہ وار رہنمائی پیش کرتے ہیں۔

ٹویٹر پر سابق ملازم کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ترکیبات کی تصاویر شیئر کی گئیں اور عنوان میں لکھا تھا، 'You're Welcome'

تصاویر وائرل ہوچکی ہیں اور بہت سے لوگوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اب وہ اپنے پسندیدہ اسٹاربکس ڈرنکس گھر پر ہی بنا سکیں گے۔ کئی لوگوں نے اس پوسٹ کو بک مارک کیا اور اسے مستقبل کے حوالے کے لیے محفوظ کر لیا۔

ایک صارف نے اس پوسٹ پر ردعمل میں لکھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب آپ اپنے ملازمین کے ساتھ ردی کی ٹوکری کی طرح سلوک کرتے ہیں، انہیں کم اجرت دیتے ہیں، انہیں ملازمت کے فوائد نہیں دیتے اور یونین بنانے پر انہیں سزا دیتے ہیں۔

ایک اور شخص نے تبصرہ کیا کہ اب ہم خود اپنے پیارے ڈرنکس بنائیں گے اور اس کے نام خود تجویز کریں گے۔ تیسرے کا کہنا تھا کہ اِن تصاویر کو فوری ڈاؤن لوڈ کریں اس سے پہلے کہ اسٹاربکس ٹویٹر کو انہیں ہٹانے پر مجبور کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں