چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنادیا 30 کلو وزن کم ہوگیا شیخ رشید

جنرل عاصم منیر نے معیشت درست کردی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک October 30, 2023
جنرل عاصم منیر نے معیشت درست کردی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنادیا، اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نسلی اور اصلی ہیں، سب اللہ پر چھوڑتے ہیں، پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معیشت درست کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کو بڑا ریلیف، لال حویلی سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مزید 3 پرچے دے دیے گئے ہیں، میں جن نہیں ہوں جو ایک وقت میں تین جگہ مظاہرہ کر سکتا ہوں، مجھ سے کوئی غلطی ہوئی معافی مانگتا ہوں، چلے نے نیا شیخ رشید بنایا ہے، تہجد کے وقت بھی گرم پانی دیتے تھے، میرا 30 کلو وزن کم ہوگیا ہے، آج میں نے کالج کے زمانے کا کوٹ پہنا ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کی دونوں سیٹوں پر میں الیکشن لڑوں گا، تاہم بھتیجا شیخ راشد شفیق اب اپنا ہلدی مرچ کا کاروبار کرے گا، گرفتار ہوا تو جیل کے اندر سے قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، کل بھی فوج کے ساتھ تھے آج بھی ساتھ ہیں، چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں