فلسطینیوں کو اپنے ملک میں پناہ نہیں دیں گے مصر کی امریکا کو یقین دہانی

اسرائیل کے غزہ کے شہریوں کو اجتماعی سزا دینے اور جبری نقل مکانی کی پالیسیوں کو بھی مسترد کرتے ہیں، مصری صدر


ویب ڈیسک October 30, 2023
مصری صدر نے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ٹیلی فونک گفتگو کی، فوٹو: فائل

مصر نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر کسی فلسطینی کو رہنے کی اجازت نہ دینے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ خبر پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 2 ہزار طلبا اور 70 اساتذہ بھی شہید؛ 200 اسکول تباہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری صدر نے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا کوئی جواز نہیں اور مصر اپنی سرزمین مزید پناہ گزینوں کو نہیں دے سکتا۔

صدر عبدالفتاح السیسی نے مزید کہا کہ اسرائیل کو غزہ کے شہریوں کو اجتماعی سزا دینے اور جبری نقل مکانی کی پالیسیوں کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر رہ کر ظالم کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ میں داخل ہونے کی کوشش؛ حماس کی شدید مزاحمت

مصری صدر نے امریکی ہم منصب سے گفتگو میں رفح کراسنگ کے ذریعے مزید امدادی ٹرکوں کے غزہ میں داخلے کی اجازت دینے پر بھی زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں