کراچی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے وفاقی وزیرصحت
والدین پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں، ڈاکٹر ندیم جان
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ کراچی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سندھ کے ضلع کراچی میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہےجس کا جینیاتی تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے۔
ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر صحت نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچائیں۔