- عدالتی احکامات نظرانداز، ایس بی سی اے افسران کی مبینہ سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات جاری
- کراچی میں بیٹیوں کے اغوا کے ملزم سوتیلے والد کی تھانے میں مبینہ خودکشی
- آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے اللہ کا شکر گزار ہوں، نواز شریف
- عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا، شہباز شریف
- امریکا کا فوجی طیارہ جاپان میں گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار، نواز شریف مقدمے سے بری
- ن لیگ کا سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع
- سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ
- کوئٹہ: بولان میڈیکل میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلبا کی کفالت کی منظوری
- رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا
- رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج
- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
- لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف
- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
- دورہ آسٹریلیا؛ رضوان کھیلیں گے یا سرفراز کو موقع ملے گا، کپتان نے بتادیا
- گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
- عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا
چیمپئنز ٹرافی، فارمیٹ میں تبدیلی کا مطالبہ ہونے لگا

2025 میں پاکستانی سرزمین پر شیڈول ایونٹ کو ٹی20 میں تبدیل کرنے پرغور (فوٹو: فائل)
کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ میں تبدیلی کا مطالبہ ہونے لگا جب کہ نشریاتی ادارے نے 2025 میں پاکستانی سرزمین پر شیڈول ایونٹ کو ون ڈے کے بجائے ٹی 20 میں تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔
چیمپئنز ٹرافی ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کا سب سے مقبول ایونٹ رہا ہے، گذشتہ دہائی میں اسے ختم بھی کردیا گیا تھا تاہم بعد میں نئی سائیکل میں واپس لایا گیا، جس کے تحت 8 ملکی اس ٹورنامنٹ کا انعقاد 2025 میں پاکستان میں ہوگا۔
کونسل کا آفیشل نشریاتی ادارہ چاہتا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ون ڈے کے بجائے ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے ، مختصر فارمیٹ میں کمائی زیادہ ہے، بھارت میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈکپ میں لاکھوں لوگوں نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا اور ویورشپ کے نئے ریکارڈ بھی قائم ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت ابھی سے چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے منتقل کرنے کا شوشہ چھوڑنے لگا
آئی سی سی کی 4 ماہی میٹنگز کا ہفتے سے بھارت میں آغاز ہوگیا، منگل کے روز بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں نشریاتی ادارے کی چیمپئنز ٹرافی کا فارمیٹ تبدیل کرنے کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔
آئی سی سی مختصر فارمیٹ کی بہتات سے کافی پریشان ہے، ہر 2 برس بعد ورلڈکپ ہورہا ہے، اولمپکس میں بھی یہی فارمیٹ کھیلا جائے گا، اس طرز میں باہمی سیریز کی تعداد بڑھ گئی، بہت زیادہ لیگز بھی کھیلی جارہی ہیں جس کی وجہ سے شائقین بھی اب بور ہونا شروع ہوگئے ہیں، آئی پی ایل کی بھی ویورشپ کم ہورہی ہے، اس لیے آئی سی سی کسی بھی فیصلے سے قبل تمام پہلوؤں کو زیرغور لائے گی۔
اسی میٹنگ میں ون ڈے کرکٹ کا مستقبل بھی زیرغور آئے گا، اگرچہ اسے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم سپرلیگ ختم کرنے اور 2027 ورلڈ کپ کیلیے ٹیموں کا انتخاب رینکنگ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے،البتہ بعض بورڈز سپر لیگ پھر سے شروع کرنے کے حق میں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔