حماس کی فلسطین کے لئے قربانیاں بے مثال ہیں فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا حماس کے یوم تاسیس پر تہنیتی پیغام


ویب ڈیسک December 14, 2023
مولانا فضل الرحمان کا حماس کے یوم تاسیس پر تہنیتی پیغام

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے حماس کے یوم تاسیس پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ حماس کی فلسطین کی آزادی کے لئے دی گئی قربانیاں بے مثال ہیں، فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل آج فلسطین میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) اپنا کردار ادا کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں