- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز منظور کرلی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہیے، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
کراچی میں ڈپٹی کمشنر کورنگی کی گاڑی پرفائرنگ، محافظ اور ڈرائیور زخمی
کراچی: ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر چنہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کا محافظ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جبکہ ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر چنہ اپنے دفتر سے رہائش گاہ کے لیے نکلے تو ناصر جمپ کےقریب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کا محافظ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جبکہ ڈپٹی کمشنر زبیر چنہ واقعے میں محفوظ رہے۔ زخمی ہونےوالے محافظ اور ڈرائیور کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ ڈپٹی کشمنرزبیر چنہ کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا اورنہ ہی کبھی انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا تاہم واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتار کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔