رنبیر عالیہ اور وکی کوشل کی نئی فلم لو اینڈ وار کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مداحوں سے اپنی نئی فلم کی تفصیلات شیئر کیں


ویب ڈیسک January 25, 2024
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور وکی کوشل ایک نظر آئیں گے : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کے مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم 'لو اینڈ وار' میں سُپر اسٹار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل جلوہ گر ہوں گے۔

فلمساز سنجے لیلا بھنسالی مداحوں کے سامنے محبت اور جنگ کی نئی کہانی پیش کرنے جارہے ہیں جس کے لیے اُنہوں نے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اسٹارز کو کاسٹ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم 'لو اینڈ وار' کے لیے سُپر اسٹار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کو کاسٹ کیا ہے۔

اس حوالے سے عالیہ بھٹ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام ہینڈل پر مداحوں سے اپنی نئی فلم کی تفصیلات شیئر کیں، اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی نئی فلم 'لو اینڈ وار' کا پوسٹر شیئر کیا۔

پوسٹر پر فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کا نام لکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی فلم کے تینوں مرکزی اداکاروں کے نام اور دستخط بھی ہیں۔

اس کے علاوہ عالیہ بھٹ کی پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'لو اینڈ وار' رواں سال نہیں بلکہ سال 2025 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔







View this post on Instagram


A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں