آزاد امیدوار آزاد رہ کر اپنا وزیراعظم بھی بناسکتے ہیں چیف الیکشن کمشنر

کامیاب آزاد امیدوار اگر 3 روز میں پارٹی جوائن نہیں کرتے تو وہ آزاد ارکان رہیں گے، سکندر سلطان راجہ


ویب ڈیسک February 01, 2024
—فائل فوٹو

چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزاد امیدوار 3 دن کے اندر پارٹی جوائن کرنے کے پابند ہیں اور اگر وہ مقررہ وقت میں پارٹی جوائن نہیں کرتے تو آزاد ارکان رہیں گے۔

خیال رہے کہ سکندر سلطان راجہ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد اپنے بیان میں واضح کرچکے ہیں کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن سے متعلق کسی قسم کے ابہام کی ضرورت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں