کراچی میں بچوں کے جھگڑے پرہونے والے جرگے میں جھگڑا 6 افراد زخمی

بچوں کے جھگڑے کے بعد جرگہ ہورہا تھا جہاں تلخ کلامی ہوئی، فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے متعدد افراد زخمی ہوئے، پولیس


ویب ڈیسک February 02, 2024
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا—فوٹو: فائل

شاہ لطیف قذافی ٹاؤن میں جھگڑے پر ہونے والے جرگے میں بھی جھگڑا ہوگیا اور اس دوران فائرنگ، لاٹھی اور ڈنڈوں کے وار سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے قذافی ٹاؤن الفضل بیکری کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ اور لاٹھی اور ڈنڈے لگنے 6 افراد زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پالیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او شاہ لطیف محمد وکیل نے بتایا کہ جمعرات کی شام کو بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور پولیس نے دونوں فریقین کو میڈیکل لیٹر دے کر اسپتال بھیج دیا تھا تاہم رات کو فریقین کے درمیان جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران ہونے والی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی جس میں فائرنگ، لاٹھی اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک شخص پاؤں پر گولی لگنے سے جبکہ دیگر 5 افراد لاٹھی اور ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوئے، پولیس نے متعدد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں