عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا الزام علیمہ خان کل ایف آئی اے میں طلب

عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے،ایف آئی اے


ویب ڈیسک February 02, 2024
(فوٹو : فائل)

ایف آئی اے نے معاشرے میں انتشار اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں علیمہ خان کو سائبر کرائم انکوائری کا نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے سائبر کرائم کے نتیجے میں انکوائری کا نوٹس جاری کردیا گیا، ان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے دھمکی، معاشرے میں انتشار پھیلانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان 3 فروری 2024ء کو صبح 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔

ایف آئی اے کے مطابق عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں